وضو اور غسل کا سنت طریقہ
وضو کا سنت طریقہ سب سے پہلے وضو کی نیت کرنا پھر بسم اللہ شریف سے شروع کرنا اور ابتدا میں دونوں ہاتھوں کو گٹوں تک تین تین بار دھونا مسواک کرنا تین مرتبہ کلی کرنا تین مرتبہ ناک میں پانی چڑھانا اور ان میں مبالغہ کرنا تین مرتبہ منہ کو دھونا پیشانی سے لے کر ٹھوڑی تک اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک داڑھی کا خلال کرنا دونوں بازو کہنیوں سمیت دھونا تین مرتبہ سر کا مسح کرنا کانوں کا مسح کرنا گُدی کا مسح کرنا دونوں پاؤں گٹوں تک دھونا تین مرتبہ اور پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا وضو میں ترتیب رکھنا سنت ہے سب سے پہلے منہ پھر ہاتھ پھر سر کا مسح پھر پاؤں اسی طرح پے در پے وضو کرنا یعنی پہلے والا عضو سوکھنے نہ پائے کہ دوسرا عضو دھو لیا جائے آخر میں آسمان کی طرف منہ کر کے شہادت کی انگلی اٹھا کر شہادت کا کلمہ پڑھنا اور سورہ قدر پڑھنا