Posts

Showing posts from October, 2024

وضو اور غسل کا سنت طریقہ

 وضو کا سنت طریقہ  سب سے پہلے وضو کی نیت کرنا پھر بسم اللہ شریف سے شروع کرنا اور ابتدا میں دونوں ہاتھوں کو گٹوں تک تین تین بار دھونا مسواک کرنا تین مرتبہ کلی کرنا تین مرتبہ ناک میں پانی چڑھانا اور ان میں مبالغہ کرنا تین مرتبہ منہ کو دھونا پیشانی سے لے کر ٹھوڑی تک اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک داڑھی کا خلال کرنا دونوں بازو کہنیوں سمیت دھونا تین مرتبہ سر کا مسح کرنا کانوں کا مسح کرنا گُدی کا مسح کرنا دونوں پاؤں گٹوں تک دھونا تین مرتبہ اور پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا  وضو میں ترتیب رکھنا سنت ہے سب سے پہلے منہ پھر ہاتھ پھر سر کا مسح پھر پاؤں اسی طرح پے در پے وضو کرنا یعنی پہلے والا عضو سوکھنے نہ پائے کہ دوسرا عضو دھو لیا جائے آخر میں آسمان کی طرف منہ کر کے شہادت کی انگلی اٹھا کر شہادت کا کلمہ پڑھنا اور سورہ قدر پڑھنا